ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اے ایم یو کے گرلس اسکول میں انٹر اسکول نظم خوانی مقابلہ کا انعقاد

اے ایم یو کے گرلس اسکول میں انٹر اسکول نظم خوانی مقابلہ کا انعقاد

Sat, 13 May 2017 22:48:07    S.O. News Service

علی گڑھ،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے گرلس اسکول میں منعقدہ انٹر اسکول نظم خوانی مقابلہ میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے وائس چانسلر کی اہلیہ محترمہ صبیحہ سیمیں شاہ، پرو وائس چانسلر کی اہلیہ محترمہ رضوانہ علی، نو منتخب وائس چانسلر کی اہلیہ ڈاکٹر حمیدہ طارق اور مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر عزیزہ حنفی نے شرکت کی جبکہ شعبہئ اردو کے پروفیسر زاہد علی خاں نے پروگرام کی صدارت کی۔اے ایم یو گرلس اسکول کی پرنسپل محترمہ آمنہ ملک نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں محترمہ صبیحہ سیمیں شاہ اور محترمہ رضوانہ علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح سے اسکول میں ہمیشہ اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اس کے لئے وہ ہمیشہ یاد کی جاتی رہیں گی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب وائس چانسلرکی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر حمیدہ طارق کا بھی اسکول کے تعلیمی فروغ میں تعاون کے علاوہ بچیوں کو شفقت حاصل ہوتی رہے گی۔پروفیسر زاہد علی نے سرسید کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ سرسید کے بتائے راستے پر آگے بڑھیں اس موقعہ پر انٹر اسکول نظم خوانی مقابلہ کی فاتحین کو انعامات سر سرفراز کیاگیا جبکہ ابو حزیفہ اور بشریٰ ناز کو خصوصی انعامات سے سرفراز کیاگیا۔انٹر اسکول کارڈ میکنگ مقابلہ کے شرکأ کو بھی انعامات سے سرفراز کیاگیا۔ مہندی فضل اور مانوی شرما کو اول۔ سنجنا،شفا پروین اور کیف زاہد قریشی کو دوئم۔ زینب فاطمہ اور جیتنیا اتری کو سوئم جبکہ ثانیہ ساجد کو حوصلہ افزائی کے انعامات دیئے گئے۔نتائج کااعلان صفیہ سلطانہ نے کیا اور کلچرل کو آرڈینیٹر عرشی ظفر خاں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر اسکول کی طالبہ انم اسلم کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔پروگرام کے انعقاد میں نور افشاں عثمانی، زیبا نواز، پروین کوثر، خدیجہ بی بی، فاخرہ تبسم، انجم فاطمہ، نوشابہ یاسمین، سیماب مختار، شبنم اعجاز، شبنم اظہر، یاسر ظفر خاں اور محمد عدنان نے اہم رول ادا کیا۔ مہمانان کو یادگاری نشانات سے سرفراز کیاگیا۔


 


Share: